بھارت میں ہولی کی تقریب کے دوران آگ لگنے سے 12 پنڈت جھلس گئے

بھارت میں ہولی کے تہوار کے دوران آتشزدگی کے واقعے میں 14 پنڈٹ جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں، واقعہ مندر میں ہونے والی تقریب کے دوران پیش آیا ہے۔
ریاست مدھیا پردیش کے اُجن کے ماہاکالیشور مندر میں ہولی کی مناسبت سے تقریب جاری تھی، جبکہ بھاسما آرتی کے دوران یہ واقعہ رونما ہوا۔
مندر میں ہی ہولی منائی جا رہی تھی کہ اسی دوران گُلال پوجا کی تھالی پر جا گرا، جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔
کافور مندر کی زمین پر گرنے کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا جس نے مندر کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 14 پادریوں جھلس کر زخمی ہوئے ہیں، جنہیں مختلف اضلاع کے اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔ جبکہ 8 زخمیوں کو اندور لے جایا گیا ہے۔
جبکہ واقعے پر تحقیقات کا آغاز ضلع پنچایت مرینال مینا اور ایڈیشنل کلیکٹر انوکول جاین کی جانب سے کیا گیا ہے، جو کہ 3 دن کے اندر رپورٹ جمع کرائیں گے۔

Views= (547)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین