بشریٰ انصاری جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف ایف آئی اے پہنچ گئیں

اداکارہ بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر ان کے نام سے چلنے والے جعلی اکاؤنٹس کےخلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل پہنچ گئیں۔
بشریٰ انصاری نے دو وز قبل ٹوئٹر پر اپنے نام سے چلنے والے اکاؤنٹس سے سیاسی گفتگو پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔
اداکارہ نے جعلی اکاؤنٹس پر اس قدر برہمی کا اظہار کیا تھا کہ اپنے ویڈیو بیان اور انسٹاگرام میں ٹوئٹر کو گٹر تک کہہ دیا۔
بدھ کے روز بشریٰ انصاری کراچی میں ایف آئی اے کے سائبرکرائم رپورٹنگ سینٹر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے نام سے چلنے والے پیجز اور اکاؤنٹس کے خلاف درخواست جمع کرادی۔
بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ ٹویٹر پر میرے نام سے 10 سے زائد جعلی اکاؤنٹس چل رہے ہیں۔ میرےجعلی ٹویٹراکاؤنٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ٹویٹ ہوئے۔

Views= (317)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین