خبردار ! پولیس والے اپنا گھر کسی رشتے دار کو نہ دیں

اسلام آباد پولیس کے افسران کی جانب سے سرکاری رہائش گاہوں کے استعمال کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق متعدد پولیس افسران نے الاٹ شدہ گھر رشتے داروں کو دے رکھے ہیں، آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیتے ہوئے معاملے پر سرکلر جاری کردیا، سرکلر کے مطابق مشاہدے میں آیا ہے کہ زیادہ تر پولیس افسران رشتہ داروں کو گھر دے رکھے ہیں، پولیس افسران الاٹ شدہ گھر کسی رشتہ دار کو رہائش کے لیے نہیں دے سکتے۔
آئندہ کسی بھی پولیس افسر کو ایسی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو سخت محکمانہ کارروائی ہوگی، مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی پولیس افسر نے قانون کی خلاف ورزی کی تو اس کا الاٹ شدہ گھر کینسل کردیا جائے گا۔

Views= (670)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین