میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوا تو بہت سی شادیاں ٹوٹ جائیں گی، متھیرا

پاکستان کی بولڈ اور بے باک ماڈل، اداکارہ و میزبان متھیرا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر کسی دن ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوا تو بہت سارے مردوں کی شادیاں ٹوٹ جائیں گی۔
نجی ٹی وی کو دئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ متھیرا کی عمارت پاکستانی مردوں کی محبت پر قائم ہے اور ان کی شہرت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان سے پاکستانی مرد بہت پیار کرتے ہیں۔
متھیرا کا کہنا تھا کہ انہیں انسٹاگرام پر بہت سارے میسیجز آتے ہیں اور انہیں زیادہ تر مرد ہی میسیجز بھیجتے ہیں، کسی دن اگر اتفاق سے ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تو بہت سارے مردوں کی شادیاں ٹوٹ جائیں گی۔
متھیرا کا کہنا تھا کہ فی الحال ان کے کسی سے تعلقات نہیں ہیں اور نہ ہی وہ کسی سے روابط استوار کرنا چاہتی ہیں، کیونکہ اب تعلقات اور محبت میں برداشت ختم ہو چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ذرا سی بھی غلط بات پر رشتے ٹوٹ جاتے ہیں۔
شادی کے حوالے سے سوال پر متھیرا نے کہا کہ ان کا فوری طور پر دوبارہ شادی کا ارادہ نہیں اور نہ ہی انہیں کہیں سے شادی کی پیش کش ہوئی ہے۔
انہوں نے ہمایوں سعید اور شان کو پرکشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسے ہی مرد سنبھال سکتے ہیں، باقی مردوں کو تو وہ اپنے اثر سے ختم کردیں گی۔

Views= (237)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین