اداکارہ دنانیر ایوارڈ شو کی تقریب میں ماڈلنگ کرتے ڈگمگا گئی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین کو ساتھی فنکار خوشحال خان نےبچا لیا۔
دنانیر مبین اور خوشحال خان کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں خوشحال خان دنانیر مبین کو ٹھوکر کھانے کے بعد گرنے سے بچانے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں۔ وہ گزشتہ روز ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں شرکت کررہے تھے۔
دنانیر نے جوں ہی ریڈ کارپٹ پر انٹری دی تو چاروں طرف سے کیمرے کی آنکھ صرف انہی کی عکس بند کر رہی تھی کہ اچانک اداکارہ توازن پر قابو نہ رکھ سکیں اور ڈگمگا گئیں۔
اداکارہ کو ڈگمگاتا دیکھ کرخاشحال خان ، جو دنانیر کے پیچھے کھڑے تھے، ان کی طرف بھاگے۔ دنانیر کو ان کی بہن نے پہلے ہی بچا لیا تھا ، لیکن خوشحال بھی ان تک پہنچنے میں کامیاب ہوہی گئے۔
مذکورہ مناظر وہاں موجود کیمروں میں ویڈیو کی صورت محفوظ ہو گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔
وائرل ویڈیو پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے جہاں خوشحال خان کی پھرتی کی تعریف کی، وہیں دنانیر اور خوشحال کی اس آن اسکرین جوڑی کو بھی خوب سراہا۔
بعض صارفین نے اسے فلمی سین قرار دیا تو کسی نے خوشحال کو دنانیر کا ہیرو بنا دیا۔
بعض صارفین کے مطابق ان کی آن اسکرین جوڑی اتنی اچھی ہے اس لیے انہیں حقیقی زندگی میں بھی شادی کر لینی چاہیے۔
مداح خوشحال کی انٹری کا موازنہ حقیقی زندگی کے ہیرو یا شہزادے سے بھی کر رہے ہیں۔

Views= (174)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین