کیا یہ فرائیڈ چکن پیس ہے؟ حقیقت جان کر آپ کو دھچکا لگے گا
Sep 20 2024 | ویب ڈیسک
آپ نے ایسے بہت سے شیف دیکھے ہوں گے جو اپنی مہارت سے آپ کو حیران کردیتے ہیں۔ بہت سی ڈشیں انتہائی لذیذ ہوتی ہیں۔ ایسی ڈشیں آپ کو یاد رہ جاتی ہیں۔ کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ جو کچھ دیکھ رہے ہوتے ہیں وہ دراصل ہوتا کچھ اور ہے۔
یہاں آپ جو فرائیڈ چکن پیس دیکھ رہے ہیں یہ چکن پیس نہیں بلکہ کیک ہے۔ جی ہاں، کیک۔ اس کیک کو تیار کیا ہے برطانیہ کی دائیتا پال نے۔ اس کیک کی تصویر کو اب تک ایک کروڑ 10 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔
انسٹا گرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا کیپشن ہے چکن یا کیک۔ چکن لیگ پیس دکھائی دینے والا آئٹم کیک ہے اور آپ بھی ویڈیو دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔
Views= (449)
Join on Whatsapp 1 2