پھنسی ہوئی ماں کو نکالنے کیلئے بچی نے رکشہ اٹھا لیا
Sep 9 2024 | ویب ڈیسک
بھارت میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک تیز رفتار رکشہ سڑک پار کرنے والی خاتون سے ٹکرایا اور وہ رکشے تلے دب گئی۔ لیکن خاتون کی بیٹی عین موقع پر اپنی ماں کو بچانے پہنچی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آیا جب ایک اسکول جانے والی بہادر بچی نے پھنسی ہوئی ماں کو نکالنے کیلئے رکشہ اٹھا لیا، مناظر سی سی ٹی وی میں قید ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 35 سالہ خاتون اپنی بیٹی کو اسکول سے لینے سڑک عبور کرنے کے دوران رکشہ سے ٹکرا گئی۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ڈرائیور کا کنٹرول کھو جانے کے بعد آٹو رکشہ پلٹ گیا، جس سے خاتون رکشے کے نیچے دب گئی۔ بیٹی نے اپنی والدہ کو رکشے کے نیچے دبا دیکھا تو وہ مدد کے لیے دوڑی، اور پھنسی ہوئی ماں کو نکالنے کیلئے بچی نے رکشہ اٹھا لیا۔
واقعے کے بعد خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بچی کی بہادری کو سوشل میڈیا پر بہت سراہا جا رہا ہے۔
Views= (655)
Join on Whatsapp 1 2