بیٹوں نے جائیداد کی خاطر سرعام روڈ پر فائرنگ کرکے بوڑھے باپ کو قتل کردیا
Sep 5 2024 | ویب ڈیسک
فیصل آباد میں ایک شخص کے قتل کا المناک واقعہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بدبخت بیٹوں نے جائیداد کی خاطر سرعام روڈ پر فائرنگ کرکے اپنے بوڑھے باپ کو قتل کردیا۔ والد کو گولیاں مارنے کے بعد دونوں بھائی موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔
قتل کا واقعہ لاہور روڈ پر گاؤں 199 رب گٹ والا میں پیش آیا جس میں جائیداد کی خاطر بیٹوں نے اپنے 60 سالہ والد نوازش علی پر گولیاں برسا دیں جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
واقعے کے بعد پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اس واقعہ پر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔
Views= (704)
Join on Whatsapp 1 2