نئی نسل خوبصورت غیر ملکی جاسوسوں سے ہوشیار رہے، چینی حکومت کا انتباہ

چین کی حکومت نے طلبا و طالبات کو خبردار کیا ہے کہ حسین غیر ملکی عورتیں اور مرد اُنہیں جال میں پھانسنے کی تیاری کے ساتھ میدان میں آچکے ہیں۔
ریاستی سلامتی کی وزارت نے ایک بیان میں طلبا و طالبات سے کہا کہ وہ حسین عورتوں یا مردوں کے جھانسے میں آنے سے گریز کریں۔ یہ غیر ملکی جاسوس اپنے سِحر میں مبتلا کرکے ملک دشمن سرگرمیوں میں الجھاسکتے ہیں۔
چینی وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ علمی و تحقیقی کام کرنے والوں پر ان غیر ملکی جاسوسوں کی خاص توجہ ہے۔ یہ اس قدر ماہر ہیں کہ جنس بھی بدل سکتے ہیں۔ ایک منظم سازش کے تحت غیر ملکی باشندے اپنے اپنے ایجنڈے کے تحت چینی لڑکوں اور لڑکیوں کو بہلا پُھسلاکر جاسوسی کرنے پر آمادہ کر رہے ہیں۔
العربیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق چینی وزارتِ ریاستی سلامتی نے کہا کہ نئی نسل کو غیر ملکی ایجنٹوں سے خاص طور پر محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
حساس معلومات کے حامل افراد خصوصی طور پر اِن کے نشانے پر ہیں۔ یہ غیر ملکی ایجنٹ چین کی حساس معلومات حاصل کرنا اور مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے نئی نسل میں چین سے وفاداری ختم کرنا چاہتے ہیں۔
چینی وزارت کا کہنا ہے کہ نئی نسل کو رِجھانے اور اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے ملازمت کے اشتہارات اور ڈیٹنگ ایپس کا سہارا بھی لیا جارہا ہے۔

Views= (170)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین