کار کی ٹکر سے نوجوان اُچھل کر بہت دور جا گرا، ڈرائیور فرار
Sep 1 2024 | ویب ڈیسک
بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر کولھاپور میں ایک شخص اُس وقت شدید زخمی ہوگیا جب ایک تیز رفتار کار نے اُسے پیچھے سے ٹکر ماری اور وہ فضا میں بلند ہوکر بہت دور جا گرا۔
پولیس ٹکر مار کر گاڑی سمیت بھاگ جانے والے شخص کو ڈھونڈ رہی ہے۔ اس سلسلے میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جارہی ہے۔
حادثے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز رفتار کار نے 24 سالہ شخص کو پیچھے سے ٹکر ماری اور وہ اُسی لمحے اُڑ سا گیا۔
بہت دور جاکر گرنے سے یہ شخص شدید زخمی ہوگیا۔ اس کے زندہ بچ جانے کو بھی لوگ معجزہ قرار دے رہے ہیں۔
Views= (630)
Join on Whatsapp 1 2