کارساز روڈ پر ٹریفک حادثہ،ملزمہ نتاشا کی جیل میں آؤ بھگت

کراچی کے کارساز روڈ پر ٹریفک حادثے میں گرفتار ملزمہ نتاشا کی جیل میں آؤ بھگت جاری ہے، ملزمہ نتاشہ کی دولت کی چمک نے جیل انتظامیہ کو اندھا کردیا۔
ملزمہ نتاشا نے انیس اگست کو کارساز روڈ پر اپنی تیز رفتارگاڑی سے باپ بیٹی کو کچل کر ہلاک کردیا تھا، اس المناک حادثے میں چار شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔
واقعے کا مقدمہ بہادرآباد میں تھانے میں درج ہے اور نتاشا عدالتی حکم پر جیل کسٹڈی میں ہیں جہاں انہیں مختلف سہولیات حاصل ہیں۔
جیل میں ملزمہ نتاشا کو بہترین سہولیات فراہم کی جانے لگی ہیں، ملزمہ نتاشا کے لئے وومین جیل کراچی میں الگ کمرہ مختص کیا گیا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق ملزمہ کی دیکھ بھال کے لئے چار قیدی خواتین کو خدمت گزاری پر رکھا گیا ہے، ملزمہ کا کھانا پانی اور دیگر سامان روزانہ کی بنیاد پر جیل بھیجا جاتا ہے۔

Views= (755)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین