بازیابی کے بعد بچہ اغوا کار کی گود سے اترنے سے انکار، ملزم بھی رو پڑا

اغوا ہونے والا بچہ بازیابی کے وقت ڈرا سہما ہوتا ہے لیکن ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بچے کو اغوا کار سے ہی لگاؤ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جے پور کی پولیس نے بچے کو اغوا ہونے کے 14 ماہ بعد اتر پردیش سے بازیاب کرایا۔ واقعے کے آخری لمحات نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اس وقت حاصل کی جب پولیس اسٹیشن میں موجود اغوا کرنے کرنے والے ملزم کی گود سے بچے نے اترنے سے انکار کر دیا۔ پولیس بچے کو اغوا کار کی گود سے اتارنے لگی تو بچہ رونے لگا۔ رپورٹ کے مطابق پرِتھوی نامی بچے کو علیحدہ کرنے کی کوشش کی تو اس نے اغوا کار تنوج چہار کو مضبوطی سے پکڑ لیا جس پر اغوا کار کے بھی آنسو آگئے۔ بعد ازاں پولیس افسران نے بچے کو زبردستی علیحدہ کرتے ہوئے باہر انتظار کرتی والدہ کے حوالے کر دیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 27 اگست کو جے پور پولیس نے علی گڑھ سے تنوج چہار کو گرفتار کر کے اس کیس کی گتھی سلجھائی۔

Views= (959)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین