سدرہ نیازی کے ساتھ تعلقات ،اداکارعفان وحید نے حقیقت بتا دی

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عفان وحید کی ساتھی اداکارہ سدرہ نیازی کے ساتھ تعلقات کی افواہیں ہمیشہ سے گردش میں رہتی ہیں اور مداح اس کے پیچھے کی چھپی حقیقت جاننا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ عفان وحید اور سدرہ نیازی کو کئی بار ایک ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی ڈیٹنگ کی افواہوں کو ہوا ملی۔
گرچہ ان خبروں کی تردید دونوں آرٹسٹ کی جانب سے کئی بار کی جاچکی ہے ۔ تاہم عفان نے آن دی ریکارڈ اس تعلق کے حوالے سے اپنا بیان دے دیا ہے۔
عفان نے ایک خاتوں صحافی سے بات چیت کے دوران سدرہ نیازی کے ساتھ اپنے تعلقات کی حقیقت سے آگاہ کیا۔
صحافی نے جب ان سے پوچھاکہ ان کا نام ایک خاتون اداکارہ سدرہ نیازی کے ساتھ بہت زیادہ لیا جاتا ہے تو اداکار نے واضح الفاط میں جواب دیتے ہوئےانکشاف کیا کہ، وہ سدرہ کو انڈسٹری میں داخل ہونے اور مشہور ہونے سے پہلے ایک خاندانی دوست کے طور پر جانتے ہیں۔ اس کا میڈیا سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ وہ ان کے اسٹارڈم سے پہلے ہی گھومتے رہتے تھے اور بعد میں جب وہ مشہور ہوئیں تو لوگوں نے یہ ساری کہانیاں بنانا شروع کردیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئےکہا کہ، سدرہ نیازی صرف ان کی خاندانی دوست ہیں اور وہ ڈیٹنگ نہیں کر رہے ہیں۔ اورنہ ہی ان دونوں کا شادی کا کوئی ارادہ ہے۔

Views= (355)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین