ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرنکی بیلا کے شوہرگرفتار

مشہورڈبلیو ڈبلیو ای خاتون ریسلر نکی بیلا کے شوہر روسی ڈانسر آرٹیم چیگونٹسیف کو گرفتار کرلیا گیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق نکی بیلا کے شوہر آرٹیم چیگونٹسیف کو گھریلو تشدد کے الزام میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا ،بعدازاں انہیں کیلیفورنیا کی ناپا کاؤنٹی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آرٹیم چنگوٹتسیف کو جمعرات کو صبح 10:00 بجے ناپا ویلی کاؤنٹی نے 273.5 اے اور 73.5 اے سمیت کئی دفعات کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا، ان دفعات میں شریک حیات پر تشدد یا چوٹیں آنے پر شامل کیا جاتا ہے۔
تفیش کار یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ ماضی میں تو کوئی تشدد نہیں ہوا۔
گرفتاری سے پہلے پولیس ٹیم نے40 منٹ تفتیش اورالزامات کے تحت پوچھ گچھ کی تھی۔
روسی ڈانسر آرٹیم چیگونٹسیف کو 25 ہزار ڈالر کی ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ نکی بیلا سابق ڈبلیو ڈبلیوای چیمپئن رہ چکی ہیں ۔
اس سے پہلے نکی بیلا اور آر ٹیم نے پیر 26 اگست 2024 کو اپنی شادی کی سالگرہ منائی تھی دونوں نے سال 2022 میں شادی کی تھی، جبکہ انکا ایک بچہ بھی ہے۔
نکی اور آرٹیم کی ملاقات2017 میں شو ڈانسنگ ود دی اسٹارز میں ہوئی تھی، اسوقت نکی ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار جا ن سینا کے ساتھ تعلقات میں تھی ۔

Views= (236)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین