طالبہ کے ساتھ بدسلوکی پر والدین نے ٹیوشن ٹیچر کو برہنہ کرکے پریڈکروادی

بھارت میں طالبات کے ساتھ بدسلوکی پر والدین نے ٹیچر کو برہنہ کرکے پریڈ کروائی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع پالگھر میں ایک ٹیوشن ٹیچر نے طالبہ کے ساتھ بدسلوکی کی جس کی شکایت طالبہ نے والدین سے کی۔
پولیس نے بتایاکہ ٹیوشن ٹیچر نے 13 سالہ لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کی جس پر لڑکی نے والدین کو ٹیوشن کلاسز لینے سے انکار کیا اور وجہ معلوم کرنے کے بعد والدین دیگر افراد کے ساتھ مل کر ٹیوشن سینٹر پہنچ گئے۔
پولیس کے مطابق والدین نے پہلے تو استاد کو کلاس روم میں مارا اور پھر برہنہ کرکے کلاس روم کے باہر پریڈ کروائی اور پھر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ والدین نے دیگر طالبات کے ساتھ بدسلوکی کا بھی الزام لگایا ہے، جس پر پولیس بیانات ریکارڈ کر کے ٹیوشن ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Views= (556)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین