سکول کی بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار
Aug 28 2024 | ویب ڈیسک
لاہورمیں پولیس نے اسکول کی بچیوں سے نازیبا حرکات کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچیوں سے نازیبا حرکات کے ملزم جاوید سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم اسکول سے واپسی پر بچیوں کو ہراساں کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق بچیوں کے شورمچانے پر ملزم فرار ہو گیا تھا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر کرائم سیل کے سپرد کردیا گیا۔
Views= (599)
Join on Whatsapp 1 2