کراچی میں مالک مکان کے مبینہ تشدد سے کرایہ دار جاں بحق

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گھر کا کرایہ بڑھانے پر جھگڑا طول پکڑ گیا، مالک مکان اور بیٹے نے کرائےدار پر مبینہ طور پر تشدد کرتے ہوئے کرایہ دار کو قتل کر دیا۔
لواحقین نے دعوٰی کیا کہ مالک مکان نےکرایہ3 ہزار روپے بڑھانے یا گھرخالی کرنے کا کہا گیا تھا، ایڈوانس پیسے واپس مانگنے پرفریقین کے درمیان جھگڑا ہوا اور مبینہ طور پر مالک مکان کے تشدد سے کرائے دار محمد آصف جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے مالک مکان معراج شیخ اور اسکے بیٹےمحمد شفیق کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان علاقے میں غیر قانونی تعمیرات میں بھی ملوث ہے، جبکہ علاقہ مکینوں کی جانب سے عزیز بھٹی تھانے میں مالک مکان کے خلاف کئی شکایات درج ہیں۔

Views= (267)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین