پٹری پر چھتری تھامے سویا خطروں کا کھلاڑی، ٹرین کو روکنا پڑ گیا

پٹری پر چلنے والے افراد اکثر ٹرین کی زد میں آکر زندگی سے محروم ہوجاتے ہیں، کوئی خودکشی کی غرض سے ریلوے ٹریک پر آکر لیٹ جاتا ہے۔
مگر وہیں ایک شخص ٹرین کی پٹری پر ہاتھ میں چھتری لیے سوتا پایا گیا جس کی ویڈیو نے صارفین کو ناخن چبانے پر مجبور کر دیا۔
ٹرین کے آنے سے بے خوف شخص پر سکون ہو کر پٹری پر نیند پوری کر رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حیران کن طور پر اس سوئے شخص کے لیے ٹرین روک دی گئی۔
ٹرین ڈرائیور نے مذکورہ شخص کو جگا کر پٹری سے ہٹایا۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین اسے لاپرواہ قرار دے رہے ہیں تو کوئی اسے خطروں کا کھلاڑی کہہ رہا ہے۔

Views= (601)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین