مجھے روزانہ شادی کے پیغامات آتے ہیں: رابی پیرزادہ کا انکشاف

سابق گلوکارہ و میزبان رابی پیر زادہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر شادی کے پیغامات موصول ہوتے ہیں۔
حال ہی میں رابی پیرزادہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گلوکارہ نے کہا کہ مجھے روازنہ کی بنیاد پر شادی کے پیغامات بھیجے جاتے ہیں، ہمارے فاؤنڈیشن کے 8 سے 10 نمبر ہیں اور ان نمبروں پر آنے والا ہر تیسرا میسج شادی کا پیغام ہوگا، میں اپنی ذاتی زندگی پر بات نہیں کرتی، میں ان لوگوں کو حق نہیں دیتی کہ میرے گھر میں جھانکیں۔
سابق گلوکارہ کا کہنا تھا میرا ان کے لیے مشورہ ہے کہ اپنے اردگرد جو لڑکیاں اور خواتین ہیں ان کو رشتے بھیجیں، ان کی قدر کریں، آج کل نہ لڑکوں کی شادیاں ہو رہی ہیں نہ ہی لڑکیوں کی اور یہ مسئلہ بھی ہماری فاؤنڈیشن میں آتا ہے۔
مرد کی 4 شادیوں کے سوال پر بات کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ ہمیں اللہ کے حکم کو چیلنج نہیں کرنا چاہیے، شرط رکھی گئی ہے دونوں بیویوں کے ساتھ برابری کرو لیکن مجھے لگتا ہے یہ شرط پوری کرنا ممکن ہی نہیں ہے۔
طلاق کی شرح کو ڈراموں سے جوڑتے ہوئے رابی پیر زادہ نے کہا کہ آج کل کے ڈراموں میں بیوی کو انتہائی بد دماغ دکھایا گیا ہے، جو اپنے شوہر کو تھپڑ مار رہی ہے، تھوک رہی ہے اور گھر چھوڑ کر جا رہی ہے، جب ڈراموں میں یہ سب دکھایا جائے گا تو خواتین کے ذہنوں پر بھی اس کا اثر پڑے گا۔

Views= (703)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین