میرا نام انعام والی لسٹ میں کیوں ڈالا: کچے کے ڈاکو شاہد لوند کا محکمہ داخلہ کو فون
Aug 25 2024 | ویب ڈیسک
ڈاکو شاہد لوند نے اپنا نام ڈاکوؤں کے سر کی قیمت والی فہرست میں شامل کرنے پر محکمہ داخلہ پنجاب کے نمبر پر کال ملا کر شکوہ شروع کر دیا۔
پولیس پر حملے کے بعد حکومت پنجاب اور وزارت داخلہ نے بیس ڈاکوؤں کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی تھی۔
لسٹ میں پہلے نمبر پر موجود ڈاکو نے محکمہ داخلہ کے نمبر پر کال کرکے کہا کہ جنہوں نے پولیس اہلکاروں کو شہید کیا ان میں سے کسی کا نام اشتہار میں نہیں دیا گیا، ڈاکوؤں کےسرکی قیمت والی لسٹ فوری ختم کرکے نئی تیار کی جائیں۔
ڈاکو شاہد لوند نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی گاڑی پھنسی تو کسی نے مدد نہیں کی،افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Views= (692)
Join on Whatsapp 1 2