نتھیا گلی میں مقامی افراد کا سیاح فیملی پر پتھراؤ اور ڈنڈوں سےحملہ
Aug 25 2024 | ویب ڈیسک
ایبٹ آباد نتھیاگلی میں مقامی افراد نے سیاح فیملی پر حملہ کر دیا ، سیاح فیملی پر حملہ مقامی ڈرائیورز اور ہوٹل ملازمین کی جانب سے کیا گیا۔
نتھیاگلی پولیس کے مطابق سیاح اور مقامی ہوٹل مالکان کا پارکنگ پر جھگڑا ہواجس کے بعد پشاور سے آئے ہوئے سیاحوں کی گاڑی کو واپس جاتے ہوئے مقامی ٹٰیکسی ڈرائیورز اور ہوٹلز ملازمین نے گھیرے میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیاح فیملی کا تعلق پشاور سے بتایا جاتا ہے سیاح کی گاڑی پر پتھراؤ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس حرکت میں آگئی۔
ڈی ایس پی کے مطابق نتھیاگلی پولیس کے حرکت میں آنے پر ہوٹل مالکان میدان میں آگئے، مقامی افراد کی جانب سے سیاح فیملی کی گاڑی پر پتھراو اور ڈنڈے مارے گئے جس کے بعد فیملی حملہ کے خوف سے بھاگنے پر مجبور ہو گئی۔
Views= (733)
Join on Whatsapp 1 2