دنیا میں سب سے زیادہ کس اداکارہ کو “ کاپی“ کیا جاتا ہے؟ نام سامنے آگیا
Aug 24 2024 | ویب ڈیسک
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں ۔ دعوی کیا کہ دنیا میں سب سے زیادہ میری نقل کی جاتی ہے لیکن جب لوگ میری نقل کرتے ہیں، تو مجھے برا نہیں لگتا بلکہ خوشی ہوتی ہے۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شاید دنیا میں سب سے زیادہ ان کی ہی نقل کی جاتی ہے۔ لیکن اگر تہذیب اور ادب کے ساتھ ان کی نقل اتارے تو انہیں خوشی ہوتی ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اس بات کی فکر نہیں کی کہ لوگ ان کے بارے میں کیا کہیں گے، اور ’ایمرجنسی‘ بھی اسی جذبے کے تحت بنائی گئی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ فلم کو کتنی پذیرائی ملتی ہے۔
Views= (233)
Join on Whatsapp 1 2