راحت فتح علی خان کے بیٹے کی ڈرامہ انڈسٹری میں انٹری
Aug 21 2024 | ویب ڈیسک
راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان علی خان نے ”بسمل“ او ایس ٹی کے ساتھ ٹیلی ویژن ڈیبیوکردیا ہے۔
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے سپرہٹ گانوں اور قوالیوں کی ایک لمبی فہرست ہے۔ ان کے گانے ”ضروری تھا“ کو ایک ارب سے زائد ویورز مل چکے ہیں۔ اس کے علاوہ راحت فتح علی خان بلاک بسٹر ڈراموں اور فلموں میں اپنی پلے بیک گلوکاری کے لئے بھی جانے جاتے ہیں ۔“ میرے پاس تم ہو“، ”خانی“، ”عہد وفا“ وفا جیسے بٹ ڈراموں کے لیے ان کے گائے ہوئے گیت بھی سپرہٹ رہے تھے۔
اب راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان علی خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل ڈرامہ سیریل ”بسمل“ کے اپنے پہلے اوریجنل ساؤنڈ ٹریک کے ذریعے ٹیلی ویژن انڈسٹری میں ڈیبیو کر کے باضابطہ طور پر میڈیا انڈسٹری میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
شاہ زمان خان نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئرکی اور“ بسمل“ کے اوایس ٹی کا یوٹیوب لنک بھی شیئر کیا۔ اس پوسٹ میں شاہ زمان خان نے لکھا کہ ، میں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہوں کہ بسمل او ایس ٹی آخر کار منظرعام پرآ گیا ہے۔ عملے کی جانب سے اس گانے کی تیاری میں بہت زیادہ محنت اور لگن لگائی گئی ہے۔ میں آپ سب کو دعوت دیتا ہوں کہ ”بسمل او ایس ٹی“ لنک کو سنیں۔
راحت فتح علی خان کے مداحوں نے بڑی گرم جوشی سے ان کی آمد کا خیرمقدم کیا ہے۔ وہ شاہ زمان خان کے ڈیبیو کے لیے بے حد پرجوش ہیں اور فخر سے اپنے والد کی وراثت کو لینے پرانہیں سراہ رہے ہیں ۔ مداحوں نے ان کی مضبوط اورسریلی آواز کو پسند کیا۔ اور انکی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات بھیجی ہیں۔
Views= (286)
Join on Whatsapp 1 2