کاش مجھے قتل کی اجازت ہوتی، خاتون ہراسگی واقعہ پر زارا نور عباس پھٹ پڑیں
Aug 21 2024 |
پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں حجاب میں ملبوس خاتون کو ہراساں کرنے کے حالیہ واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کردیا۔
ویڈیو میں موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص دن کے وقت سڑک پر چلتی خاتون کو ہراساں کرتا نظر آتا ہے۔ آدمی کے ساتھ موٹرسائیکل پر آگے بچہ بھی سوار ہوتا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر واقعے کی ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ کاش مجھے قتل کی اجازت ہوتی۔ موٹرسائیکلوں پر ہراساں کرنے والوں کی ایک اور نسل کو پڑھوان چڑھایا جا رہا ہے۔ بچے کٹھ پتلی ہوتے ہیں ان کے سامنے جو کیا جائے وہ اپناتے ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ موٹرسائیکل پر بیٹھا شخص اپنے ساتھ موجود بچے کے لیے مثال بن رہا ہے۔
باحجاب خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے پر دیگر شوبز شخصیات نے بھی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Views= (723)
Join on Whatsapp 1 2