عاطف اسلم نے اہلیہ کو ’ڈان‘ کا لقب دے دیا
Aug 19 2024 | ویب ڈیسک
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ کو ڈان قرار دے دیا۔
حال ہی میں عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی، جس میں ان کی اہلیہ سارہ بھروانہ بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔
تصاویر کی سیریز میں آخری تصویر سارہ کی تھی جو قدرے دھندلی تھی جبکہ تصویر کا اینگل بھی خاص اچھا نہیں تھا۔ وہ تصویر عاطف اسلم نے خود لی تھی۔
جہاں مداحوں نے اس پوسٹ پر طرح طرح کے تبصرے کیے وہیں سارہ کے بھائی عباس بھروانہ نے اپنے مضحکہ خیز تبصرے سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کی۔
عباس بھروانہ نے اپنے تبصرہ میں گلوکار سے مخاطب ہوتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ عاطف بھائی! میرے دل میں آپ کے لیے احترام مزید بڑھ گیا ہے کیونکہ میں جانتا ہوں کہ سارہ کی بری تصاویر لینے کے بعد زندہ رہنا مشکل ہے، آخرکار آپ زندہ بچ گئے۔
سارہ کے بھائی کے کمنٹ کا جواب دیتے عاطف اسلم نے اہلیہ کو ڈان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈان کو خوش کرنا مشکل ہی نہیں، ناممکن ہے۔
Views= (292)
Join on Whatsapp 1 2