نوشین شاہ نے مصباح ممتاز کو نازیبا پیغام کیوں بھیجا ؟
Aug 15 2024 | ویب ڈیسک
پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور کانٹنٹ کریئٹر مصباح ممتاز نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کئی موضوعات کو اپنی گفتگو میں شامل کیا۔ تو وہیں انھوں نے اداکارہ نوشین شاہ کی جانب سے موصول ہونے والے غیر اخلاقی پیغام کا بھی انکشاف کر ڈالا۔
مصباح ممتاز نے بتایا کہ’ماڈل و اداکارہ اریبیہ حبیب کی مہندی کی تقریب میں نے ڈانس کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بعدازاں مجھے انسٹاگرام پر ایک تصدیق شدہ اکاؤنٹ جو کہ اداکارہ نوشین شاہ کا تھا اس سے پیغام موصول ہوا جس میں انہوں نے غیر اخلاقی لفظ کا استعمال کرتے ہوئے مجھے خبردار کیا کہ یہ اسلامی جمہوریہ ہے، مجرا میں کہیں اور جاکر کروں۔
مصباح ممتاز نے کہا کہ نوشین شاہ کے اس میسج پر میں حیران تھی لیکن ہو سکتا ہے کہ انکا اکا ؤنٹ ہیک ہو گیا ہو ، میں نے اس بارے میں ان سے نہ بات کی نہ میں نے کچھ پوچھا کہ انھوں نے ایسا کیوں لکھا ۔ البتہ میں نے اس کا اسکرین شاٹ لے ایک گروپ میں بھیجا جہاں میرے قریبی ساتھیوں نے مجھے خاموش رہنے کا کہا۔
مصباح ممتاز نے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا صارفین اداکارہ نوشین شاہ کو اس غیر اخلاقی پیغام پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے نظر آرہے ہیں۔
Views= (424)
Join on Whatsapp 1 2