یشما گِل کے ’ترکی ٹرپ‘ کی ویڈیو نے بحث چھیڑدی
Aug 14 2024 |
پاکستانی اداکارہ یشما گِل کی ترکی میں گھومتے پھرتے شیئر کی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کی کھٹک گئیں۔
ڈراما ’بے باک‘ ، ’آز مائش‘ ، ’مجھے خدا پہ یقین ہے‘ اور ’پیا نام کا دیا‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یشما گِل ان دنوں ترکی گھومنے گئی ہوئی ہیں جہاں وہ فنونِ لطیفہ کی اعلیٰ مثال پیش کرتے بازاروں اور دیگر مقامات کی سیر کرتی نظر آرہی ہیں۔
یشما گِل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہیں ترکی کی ایک ایسی گلی سے گزرتے دیکھا جاسکتا ہے جہاں مختلف دکانیں ہیں اور وہ اس گلی میں چلتے ہوئے دکانوں پر نظریں بھی دوڑا رہی ہیں۔
یشما گل اس ویڈیو میں مغربی طرز کے سفید ٹاپ کے ساتھ بیگی پینٹس پہنی نظر آئیں جس پر مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ تم سے بہتر کپڑے تو پاس سے گزرتی غیرمسلم نے پہنے تھے‘ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ گورے کہتے ہونگے غریب لوگ ہیں یہ ‘۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’ یہ گالی کھانے والی حرکتیں جان کر کرتی ہو نہ؟ ‘ جبکہ ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’ یہ لوگ مسلمان ہوتے ہوئے کافر ہوگئے ہیں، بے حیائی عروج پر ہے‘۔
Views= (825)
Join on Whatsapp 1 2