روٹی یا چاول، موٹاپے سے بچنے کیلئے کون سا آپشن بہترین؟

یہ بحث کئی صدیوں سے چلی آرہی ہے کہ موٹاپے سے بچنے کیلئے چاول بہترین آپشن ہے یہا روٹی تو اب ماہرین نے یہ جواب بھی ڈھوند نکالا ہے۔
ماہرین کے مطابق چاول کے مقابلے روٹی میں زیادہ معدنیات ہوتے ہیں۔ اگرچہ روٹی اور چاول دونوں میں کاربوہائیڈریٹ زیادہ ہوتے ہیں لیکن پروٹین نہیں جبکہ روٹی اور چاول دونوں میں کاربوہائیڈریٹ زیادہ مقدار میں ہی ہوتے ہیں۔
چاولوں سے بھرا پیالہ کھانے کے بعد بھی آپ کو بھوک تیزی سے لگتی ہے کیونکہ چاول میں موجود نشاستہ کو ہضم کرنا آسان ہے ۔ کیونکہ چاول سادہ کاربوہائیڈریٹ سے بنا ہوتا ہے۔ یہ ریشہ دار نہیں ہے۔ اور یہ جلدی اور آسانی سے ہضم ہوتا ہے۔
روٹی چاول سے بہتر کیوں ہے؟
روٹی خاص طور پر ذیابیطس اور موٹاپے کے شکار لوگوں کے لیے ایک صحت بخش آپشن ہے۔ اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں یا آپ کو ذیابیطس کا مسئلہ ہے تو روٹی کا انتخاب بہترین آپشن ہے۔
چاول چونکہ ایک سادہ کاربوہائیڈریٹ ہے جو تیزی سے ہضم ہوتا ہے اور گلوکوز کو خون کے دھارے میں خارج کرتا ہے، جس کی وجہ سے بلڈ شوگر میں اضافہ ہوتا ہے۔
اس کے برعکس، روٹی ایک کم پیچیدہ کاربوہائیڈریٹ ہے، جو ذیابیطس کے مریضوں کے خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
چپاتی میں موجود فائبر آپ کے آنتوں کو صحت مند رکھنے کے علاوہ آپ کے پیٹ بھرنے کے احساس کو طول دینے میں مدد کرتا ہے۔
سوڈیم کے علاوہ روٹی میں کیلشیم، میگنیشیم اور پوٹاشیم کی کافی مقدار ہوتی ہے جس کی چاول میں کمی ہوتی ہے۔
نوٹ : یہ مضمون صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور پیشہ ورانہ طبی مشورے کا متبادل نہیں ہے۔ طبی حالت کے بارے میں کسی بھی سوال کے ساتھ ہمیشہ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

Views= (600)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین