سکولوں میں ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان، نئے اوقات کار جاری
Aug 12 2024 | ویب ڈیسک
محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے اسکولوں میں ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ چھٹیوں کا اطلاق 15 اگست سے اسکول کھلنے پر ہوگا۔
حکام کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی دو چھٹیوں کا فیصلہ اساتذہ پر ورک لوڈ کم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔
محکمہ اسکولز اینڈ ایجوکیشن کی جانب سے اسکولوں کے اوقات کار بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔
نئے اوقات کار کے مطابق سنگل شفٹ اسکولوں میں پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے ایک بج کر 30 منٹ تک ٹائمنگ ہوگی۔
جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے 12 بجے تک اسکولوں کے اوقات کار ہوں گے۔
اساتذہ کو ڈیڑھ بجے چھٹی نہیں ہوا کرے گی۔ اساتذہ 3 بجے سہ پہر تک اسکول رہنے کے پابند ہوں گے۔
جمعہ کے روز اساتذہ کو ساڑھے 12 بجے چھٹی ہوا کرے گی۔
ڈبل شفٹ والے اسکول میں مارننگ کلاسز صبح 8 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گی۔ ایوننگ کلاسز 1 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہوں گی۔
جمعہ کے روز مارننگ کلاسز ڈھائی سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہوں گی۔
ڈبل شفٹ کے اساتذہ مارننگ میں صبح 8 سے 2 بجے تک اسکول میں رہیں گے۔ اساتذہ جمعہ کے روز 8 سے ساڑھے 12 تک اسکول میں رہیں گے۔
ڈبل شفٹ میں ایوننگ کے اساتذہ 1 سے 7 بجے تک اسکولز میں رہیں گے۔
جمعہ کے روز ایوننگ کے اساتذہ ڈھائی بجے سے 6 بجے تک اسکول میں حاضر رہیں گے۔
نئےاوقات کار کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
Views= (385)
Join on Whatsapp 1 2