توبہ توبہ یا شیلا کی جوانی؟ وکی کوشل مشکل میں مبتلا

بالی وڈ اداکار وکی کوشل 'گھر والی' اور 'باہر والی' کے مابین پوچھے جانے والے ایک سوال کے سبب عجیب کشمکش کا شکار ہوگئے۔
اداکار وکی کوشل سے ایک انٹرویو کے دوران فلم 'بیڈ نیوز' سے اپنے اور اداکارہ ’ترپتی دمری‘ کے گانے ‘توبہ توبہ اور اہلیہ کترینہ کیف کے چارٹ بسٹر سانگ 'شیلا کی جوانی' کے آئیکونک ہک اسٹیپ کے درمیان کسی ایک کو منتخب کرنے کا کہا گیا۔
انٹرویو کے دوران پوچھے جانے والے سوال کا زبردست جواب دیکر بالی وڈ کے ٹال اینڈ ہنڈسم اداکار وکی کوشل ایک بار پھر اپنی صاف گوئی اور ذہانت سے سامعین کو مسحور کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
وکی کوشل سے یہ دلچسپ سوال کیا گیا تھا کہ ‘شیلا کی جوانی‘ اور ‘توبہ توبہ‘ میں سے کسی ایک کو سلیکٹ کریں تاہم حیرت کی بات یہ ہے کہ وکی کوشل نے دونوں میں سے کسی بھی ایک گانے کا انتخاب نہیں کیا۔
اداکار وکی کوشل نے کمال حاضر جوابی کا مظاہرہ کیا اور اداکارہ ترپتی اور اہلیہ کترینہ کیف کے مداحوں کو ناراض کیے بغیر ایک ٹوئسٹڈ جواب دیا۔
انہوں نے میزبان کی جانب سے دیے گئے گانے‘شیلا کی جوانی‘ کے بجائے اہلیہ کترینہ کیف کے دوسرے ڈانس نمبر 'کالا چشمہ' کو منتخب کرکے کر فُل ٹاس بال پر چھکا مار دیا۔
میزبان کے پیچیدہ سوال پر وکی کوشل کی حاضر جوابی دیکھ کر مداح اداکار کی ذہانت کے گرویدہ ہوگئے۔

اداکار وکی کوشل اِن دنوں اپنی اگلی بڑی فلم ‘چھاوا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، یہ فلم مراٹھی جنگجو ‘چھترپتی سنبھاجی مہاراج‘ کی زندگی پر مبنی ہے۔

Views= (395)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین