آٹھ فروری کے عام انتخابات میں ووٹوں کی ہیر پھیر کا تہلکہ خیز انکشاف

آٹھ فروری کو ہوئے عام انتخابات میں ووٹوں کی ہیر پھیر کا تہلکہ خیز انکشاف ہوا ہے، جہاں لاہور کے حلقہ این اے ایک سو اٹھائیس میں ایک لاکھ سے زیادہ ووٹوں کی ہیرا پھیری کی گئی۔
انتخابی عمل پر کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم پتن کے سربراہ سرور باری نے آج نیوز کے پروگرم ”نیوز انسائیٹ وِد عامر ضیاء“ میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ فارم پینتالیس اور چھیالیس کا جائزہ لینے پرعلم ہوا کہ جن پولنگ اسٹیشنز پر عون چوہدری نے فتح حاصل کی وہاں ٹرن آؤٹ غیرمعمولی طور پر بلند تھا۔
سرور باری نے بتایا کہ یہاں تک کہ ایک پولنگ اسٹیشن پرشرح سو فیصد تھی، لیکن جہاں سلمان اکرم راجہ کو فتح ملی وہاں ٹرن آؤٹ چالیس فیصد رہا، اس حلقے میں عون چوہدری نے پی ٹی آئی کے سلمان اکرم راجہ کو شکست دی تھی۔

Views= (383)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین