41ارکان کی پی ٹی آئی میں شمولیت روکنے کیلئے الیکشن ایکٹ میں تبدیلی کی تیاری
Jul 30 2024 | ویب ڈیسک
بل نجی کارروائی کے روزحکومتی رکن پیش کرےگا
41ارکان کی پی ٹی آئی میں شمولیت روکنے کے لیے حکومت نے الیکشن ایکٹ میں تبدیلی کی تیاری کرلیا۔
حکومت نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی تیاری کرتے ہوئے الیکشن ایکٹ2017 میں مزید ترمیم کا بل ایجنڈے میں شامل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق جمع کرائے گئے ڈیکلیئریشن کوتبدیل کرنے پرپابندی ہوگی۔
بل نجی کارروائی کے روزحکومتی رکن کی جانب سے پیش کیا جائے گا۔ الیکشن ایکٹ ترمیمی کابل بلال اظہرکیانی اورزیب جعفرپیش کریں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے39 پی ٹی آئی ارکان کے نوٹی فکیشن جاری گیے گئے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلےکےمطابق41 ارکان کا نوٹی فکیشن باقی ہیں۔ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی، پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کروائی ہے۔
الیکشن کمیشن کو جمع کروائی گئی فہرست میں 67 خواتین اور 11 اقلیتی نشستوں کیلئے نام دیے گئے ہیں، جب کہ قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے صنم جاوید، عالیہ حمزہ، کنول شوزب ، روبینہ شاہین، سیمابیہ طاہر کے نام شامل ہیں۔
خیال رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دیا تھا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 13 رکنی فل بینچ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا تھا، فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے لکھا گیا تھا۔
Views= (500)
Join on Whatsapp 1 2