چند مخصوص سپلیمنٹس عمر سے متعلق بصری مسائل کو روک سکتے ہیں

بعض وٹامنز اور غذائی سپلیمنٹس بڑھاپے سے متعلقہ آنکھوں کی خرابی، میکولر دیجنریشن (AMD) کو بڑھنے سے روک سکتے ہیں۔
ہیلتھ گیون ہربرٹ آئی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر اور امراض چشم کے ماہرِ ڈاکٹر بارچ کوپرمین کا کہنا ہے کہ بعض وٹامنز اور غذائی سپلیمنٹس بڑھاپے میں پیدا ہونے والے بصری مسائل کو روکنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
نیشنل آئی انسٹی ٹیوٹ کے عمر سے متعلق آنکھوں کی بیماری کے مطالعے نے پایا کہ زنک، وٹامن سی اور ای، اور دیگر طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور غذائیں بڑھاپے سے متعلق بینائی کے مسائل کو مزید شدت اختیار کرنے سے روک سکتی ہیں۔
ڈاکٹر بارچ کوپرمین نے بتایا کہ یہ مطالعہ ان سپلیمنٹس کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہیں جو آپ کی عمر کے ساتھ ساتھ آپ کی آنکھوں کی بھی حفاظت کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تجویز کردہ اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر فائدہ مند مرکبات کو اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کرنا وقت کے ساتھ ساتھ بینائی کی کمی کو سست یا ریورس کر سکتا ہے۔

Views= (848)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین