اے سی کے قریب بیٹھنے پر مہمانوں میں جھگڑا، دلہن نے شادی سے انکار کردیا

شادی کی تقریب میں ایئر کنڈیشن کے قریب بیٹھنے کے معاملے پر مہمان آپس میں لڑ پڑے جس کے باعث تقریب منسوخ کرنا پڑ گئی۔
بھارت میں اکثر شادی کے موقع پر عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران و پریشان ہو جاتے ہیں۔ حال ہی میں بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہونے والی ایک شادی میدان جنگ بن گئی جس کی وجہ ایئر کنڈیشن کے قریب بیٹھنے کا تنازع تھا۔
یہ واقعہ اتر پردیش کے ضلع بلیا میں پیش آیا جہاں دولہا چندر جیسوال کی شادی میں ایئر کنڈیشن کے قریب بیٹھنے کے تنازع پر مہمانوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔ جھگڑا اتنا بڑھا کہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس بلانا پڑی۔
لڑائی جھگڑے اور افرا تفری کے بعد دلہن نے رسومات سے انکار کردیا۔ دولہا اور اسکے گھر والوں کی جانب سے منانے کی بھرپور کوششوں کے باوجود دلہن اپنے فیصلے پر قائم رہی۔
دولہے کا کہنا تھا کہ انکے خاندان نے بغیر کسی جہیز کے صرف دلہن کی خوبیوں کی بنیاد پر شادی کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔چتبراگاؤں پولیس اسٹیشن کے سربراہ پرشانت چودھری نے تصدیق کی کہ دونوں فریقین کے درمیان ثالثی کی کوششیں کی گئیں جو ناکام رہیں۔
نتیجے کے طور پر شادی کی تقریب کو منسوخ کر دیا گیا اور دونوں فریقین کو دفعہ 151 کے تحت عوامی امن کو خراب کرنے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے۔

Views= (583)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین