توانائی بچاؤ مہم: 8 کروڑ 80 لاکھ پرانے پنکھے تبدیل کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے توانائی بچاؤ مہم کے تحت 8 کروڑ 80 لاکھ پرانے پنکھے بدلنے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت ملک بھر کے غیر معیاری اور زیادہ بجلی استعمال کرنے والے پنکھے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل انرجی ایفیشنی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کی جانب سے تیار کردہ اسکیم کے تحت پہلے مرحلے میں 8 کروڑ 80 لاکھ پرانے پنکھے بدلے جائیں گے، صارفین کو ماہانہ آسان اقساط میں معیاری اور کم بجلی استعمال والے پنکھے دیے جائیں گے جن کی قیمت 1500 روپے مقرر ہوگی جبکہ اسکیم کا اعلان بجٹ میں کیا جائے گا۔
صارفین سے رقم بلوں میں اقساط کی صورت میں وصول کی جائے گی، اس منصوبے سے 5 ہزار میگا واٹ بجلی کی بچت ہو گی۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق اسٹیٹ بینک کی رسک گارنٹی پر بینکوں نے فنانسنگ پر آمادگی ظاہر کر دی جبکہ بینک پنکھوں کی تبدیلی کے لیے 1500 ارب روپے کا قرض دیں گے۔

Views= (673)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین