رومانوی حرکات کے دوران گنجے مردوں کو دوسروں کے مقابلے کیا فائدہ حاصل ہے؟
May 28 2024 | ویب ڈیسک
برطانوی ڈیٹنگ سائٹ کا دعویٰ ہے کہ ہر دس میں سے چھ گنجے مردوں کو خواتین کا ان کے سر کی جلد چھونا پسند ہوتا ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق ڈیٹنگ سائٹ ”اللیسیٹ انکاؤنٹرز“ کی جانب سے کئے گئے سروے کے بعد جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ سر انسانی جسم کے ایسے حصوں میں شامل ہے جنہیں شہوت انگیز نہیں سمجھا جاتا، لیکن جب اسے سہلایا جائے تو مرد اور عورتیں دونوں ہی اچھا محسوس کرتی ہیں۔
اور گنجوں کو اس کا فائدہ زیادہ ہوتا ہے، کیونکہ سر کے حساس اعصابی سرے بالوں سے ڈھکے ہوئے نہیں ہوتے۔
ڈیٹنگ سائٹ کی ترجمان جیسیکا لیونی نے کہا کہ ’اب ہم جانتے ہیں کہ گنجے مرد اتنے دلکش کیوں ہوتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ہماری تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں پورے سر پر بالوں والے مردوں کے مقابلے میں بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے کیونکہ ہلکے سے بھی چھوا جانا انہیں فوراً رومانوی بنا دیتا ہے‘۔
اس کے علاوہ تقریباً 75 فیصد لوگوں نے کہا کہ انہیں گردن کو چھوا جانا پسند ہے، اس کے بعد کان، کمر، جبکہ سر 58 فیصد رائے کے ساتھ چوتھے نمبر پر آیا۔
بازوؤں کا اتنا پرکشش قرار نہیں دیا گیا اور اسے 33 فیصد لوگوں نے ووٹ دے کر نویں نمبر پر رکھا جبکہ کہنیاں 29 فیصد کے ساتھ 10ویں نمبر پر رہیں۔
Views= (548)
Join on Whatsapp 1 2