اے سی آپ کی صحت کو 6 بڑےنقصانات پہنچا سکتا ہے
May 9 2024 |
اکثر گھروں اور کام کرنے کی جگہوں پر اے سی ہوتا ہے۔ کیونکہ یہ آپ کو گرمی سے نجات دلانے کی آفر دیتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اے سی آپکو آرام دیتا ہے، مگر یہ آپ کی صحت پر منفی اثرات بھی ڈال سکتا ہے۔
ان منفی اثرات کا تعلق جلد سے لے کر سانس کی بیماریوں تک ہو سکتا ہے۔ یہاں ایسے ہی انسانی صحت پر ہونے والے منفی اثرات بیان کیے جا رہے ہیں۔
خشک جلد
ہوا میں موجود نمی ایئر کنڈیشن کی وجہ سے ختم ہو جاتی ہے۔،جو جلد کی خشکی اور کھنچاو کا باعث بن سکتی ہے۔
اگر آپ ایئر کنڈیشن والے ماحول میں بہت زیادہ کام کرتےہیں،تو آپ کو کمرے میں نمی کی مقدا کو زیادہ یاکم کرنے والا آلہ رکھنا چاہیے ،جو ہوا میں نمی کوواپس اور جلد کو روزانہ کی بنیاد پر نم رکھ سکے۔
سانس کے ایشو
مٹی ، الرجی اور دیگر ذرات ایئر کنڈیشن کے ذریعے ماحول میں گھوم سکتے ہیں۔ اس کی وجہ سے الرجی اور دمہ جی سمیت کئی سانس کی بیماریوں کی شکایت ہوسکتی ہے۔
ان جمع شدہ ذرات کی تعداد کم کرنے اور انڈور ایئر کندیشن کی کوالٹی کو بڑھانے کے لیے ائت فلٹڑ کو تبدیل یا صفائی کو روٹین میں شامل کیا جائے۔
آنکھوں میں خشکی اور گلے میں درد
ہوا میں نمی کی کمی کی وجہ سےایئر کندیشن کے طویل استعمال کے نتیجے میں آنکھوں اور حلق میں خشکی ہو سکتی ہے۔
یہ کنڈیشن آئی ڈراپس کے استعمال اور بہت زیادہ پانی پینے سے کم کی جا سکتی ہے۔
تھکاوٹ اور سر کا درد
ایئر کنڈیش سے ہونے والی ٹھنڈک سے سر درد اور تھکاوٹ کی شکایت ہو سکتی ہے۔ خصوصا اگر وہ ٹمپریچر کی تبدیلی سے حساس ہوں ۔
ٹمپریچر کو بتدریج بڑھانے یا ہوا کی حرکت کے لیے پنکھوں کا استعمال کر کے، اچانک ہونے والے ٹمپریچر کی کمی اور بیشی سے بچا سکتا ہے۔
اعصاب اور جوڑوں میں درد
ایک ٹھنڈے ماحول میں دیر تک بیٹھنے یا سونے سے جوڑوں کی بے آرامی اور اعصاب کی سختی کی شکایت ہو سکتی ہے، خصوصا ایسے افراد جو پہلے ہی جوڑوں کے امراض جیسے گٹھیا کا شکار ہوں۔
یہ علامات کمبل یا ایئر کنڈیشن کا ٹمپریچر کم رکھ کے دور کی جاسکتی ہے۔
ڈی ہائیڈریشن
آپ کے جسم کی ڈی ہائیڈریشن ایئر کنڈیشنر کی ٹھنڈی ہوا کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ بہتر ہے کہ پانی یا لیکویڈ کی شکل میں پانی کو زیادہ سے زیادہ پیا جائے، تاکہ آپ ہائیدریٹ رہیں، خصوصا جب آپ ایئر کنڈیشن کی جگہوں میں زیادہ وقت گزارتے ہوں۔
Views= (794)
Join on Whatsapp 1 2