حنا پرویز بٹ کی بڑی غلطی پکڑی گئی، سوشل میڈیا پر طوفان

سوشل میڈیا پر معروف شخصیات جب کبھی تصاویر اپلوڈ کرتی ہیں، تو انہیں نہ صرف سراہا جاتا ہے بلکہ تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔
ایسا ہی کچھ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور ممبر اسمبلی حنا پرویز بٹ کے ساتھ ہوا ہے۔
حال ہی حنا پرویز بٹ کی جانب تصاویر اپلوڈ کی گئی تھیں، جس میں وہ ایک میٹنگ میں بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں۔
ساتھ ہی تفصیل شئیر کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ چین میں ایک میٹنگ کے دوران۔۔۔
تاہم اس تصویر پر صارفین کی جانب سے دلچسپ اور حیرت انگیز ردعمل دیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ بہت ہی مصروف ہیں، ساتھ ہی حنا پرویز بٹ کی تصویر کو زوم کر دیا، جس میں وہ پینسل سے کچھ بناتی ہوئی دکھائی دیں، اس پر صارفین کا دعویٰ ہے کہ وہ محض ٹائم پاس کرنے کے لیے پیپر ضائع کر رہی تھیں۔
تاہم ایک صارف نے ایک اور تصویر اپلوڈ کی، جس میں حنا پرویز بٹ نے خالی صفحے پر کچھ لکھا ہوا تھا، صارف نے لکھا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں، تم کیا نوٹ کر رہی ہو۔
جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ دی دی، ا پنے فوٹوگرافر کو فائر کر دو۔
دوسری جانب ایک صارف نے لکھا کہ ’لُک بزی، ڈو نتھنگ‘ ساتھ ہی حنا کی تصویر بھی شئیر کر دی، جس میں وہ میٹنگ کے دوران پینسل سے مبینہ طور پر زگ زیگ کرتی دکھائی دیں۔
ایک صارف نے صورتحال کودیکھ کر لکھا کہ دراصل آپ کاغذ پر لائنیں لگانے گئی تھیں، خیر اچھا کیا ہمارا کیا کام چینیوں سے۔

Views= (384)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین