40 لاکھ روپے میں مردہ شخص زندہ، جدید ٹیکنالوجی موت کو ہرا سکتی ہے؟

جس طرح سائنس ترقی کرتا جا رہا ہے، اسی طرح اب انسان کے لیے وہ سب بھی ممکن ہوتا جا رہا ہے، جسے انسان ایک وقت میں ناقابل یقین سمجھتا تھاِ اب اسی طرح سائنس انسانوں سے فیس کی صورت میں رقم لے کر ان کے پیاروں کا اے آئی ورژن تیار کر رہا ہے۔
سائنس کی جانب سے جس طرح ٹیکنالوجی کے میدان میں کامیابی حاصل کی جا رہی ہیں، اب اسی طرح موت کا شکار لوگوں سے متعلق بھی سائنس کام کر رہا ہے، جس میں انتقال کر جانے والے افراد سے ملاقات ممکن ہوگی۔
اگرچہ یہ ملاقات ایک ایسی ملاقات ہوگی جس میں زندہ شخص تو مکمل جذبات کے ساتھ محبت کا اظہار کر رہا ہوگا تاہم مرحوم شخص مصنوعی طور پر حاضر ہوگا۔
2020 میں بھی ایک ایسا ہی تجربہ کیا گیا تھا، جس میں ایک خاتون کی جانب سے مصنوعی طور پر انتقال کر جانے والی بیٹی سے ملاقات کروائی گئی تھی۔
2016 میں جانگ جی سونگ کی بیٹی بلڈ کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھی، اگرچہ وہ پہلی ماں نہیں تھی، جنکی بیٹی کا انتقال ہوا تھا، لیکن وہ پہلی ماں ضرور تھیں، جنہوں نے اپنی بیٹی سے ملاقات کی تھی۔
جنوبی کوریا کی ڈاکیومنٹری میٹنگ یو میں اس حوالے سے بتایا گیا تھا، جنوبی کورین ٹی وی کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی وی آر کو استعمال کرتے ہوئے اور ورچوئل رئیلٹی ہیڈ سیٹ کے ساتھ ساتھ ٹچ سینسٹیو گلووز کی مدد سے ماں اور بیٹی کی ملاقات کروائی گئی تھی۔
جس میں والدہ کی جانب سے بیٹی نے نہ صرف اپنے جذبات کا اظہار کیا گیا تھا، بلکہ ورچوئل روئیلٹی ہیڈ سیٹ کی مدد سے وہ اپنی بیٹی کی آواز کو سن پا رہی تھیں۔
یہ سب ڈیجیٹیل اور وی آر ٹیکنالوجی کی مدد سے ممکن ہوا۔ تاہم اس سب میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی جانب سے وقت کے ساتھ ساتھ مزید جدت لانے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کیا گیا اور مردہ شخص سے بات چیت کی گئی۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے کئی افراد اب چیٹ بورڈز بنا رہے ہیں، جہاں وہ اپنے انتقال کر جانے والے پیاروں سے بات چیت کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب حال ہی میں یعنی 2024 میں مزید جدت کے ساتھ اب چین ٹیکنالوجی کے ذریعے اب چینی شہری مخصوص فیس دے کر اپنے مرحوم پیاروں کو زندہ کر سکتے ہیں۔
چونکئے مت، یہ سب آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے ممکن ہے، چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب چینی شہری 1400 امریکی ڈالرز یعنی تقریبا 40 لاکھ روپے میں اپنے مرحوم پیاروں سے بات چیت کر سکتے ہیں۔ اس سب میں چینی فرم بھی ٹیکنالوجی اور آے آئی کا استعمال کرے گی، چینی فرم ویڈیوز، آڈیوز، اور تصاویر کی مدد سے مرحوم کا ورچوئل ورژن بنائے گی، جس سے پیارے ان سے بات کر سکیں گے۔
ہانگژاہو ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق شہری 10 ہزار یوان تک دینے کو تیار ہیں، اور اپنے پیاروں کا اے آئی ورژن تیار دیکھنا چاہیتے ہیں۔ سوپر برین نامی اے آئی فرم کے سربراہ ژانگ ژیوی کہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی اس چیز کی صلاحیت رکھتی ہے کہ وہ اوتارز کو بنا سکے، جس میں بنیادی ممکری اور اسپیچ پیٹرن شامل ہوں۔

Views= (571)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین