ہتک عزت کیس، میشا شفیع کے بیان پر ویڈیو لنک کے ذریعے جرح مکمل

لاہور: سیشن عدالت میں گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف جرح دو مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آج لاہور کی سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج نعیم عباس نے علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہتک عزت کے دعوی پر کیس کی سماعت کی جس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
دورانِ سماعت علی ظفر کے وکلا نے میشا شفیع کے بیان پر ویڈیو لنک کے ذریعے جرح مکمل کر لی جبکہ عدالت نے دیگر گواہوں کے بیانات پر جرح کے لیے سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ اپریل 2018 میں میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراسانی کے الزامات لگائے تھے اور ایک قانونی جنگ کے بعد وہ تمام الزامات جھوٹے ثابت ہوگئے تھے۔
بعدازاں، گلوکار علی ظفر نے جنسی ہراساں کرنے کے الزامات عائد کرنے پر میشا شفیع کے خلاف دعوی دائر کیا تھا۔

Views= (176)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین