ٹوئٹر پر ALT کا ٹرینڈ کیا ہے اور نابینا افراد کیلئے ہتک آمیز کیوں؟

اگر آپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) استعمال کر پا رہے ہیں تو حالیہ دنوں میں ایک سادہ تصویر آپ کی نظر سے ضرور گزری ہوگی، جس میں ایک تیر کا نشان نیچے بائیں کونے کی جانب اشارہ کر رہا ہے اور اس کے ساتھ ”Click Here“ (یہاں کلک کریں) لکھا ہے، لیکن یہ ”کلک ہئیر“ ٹرینڈ کیا ہے اور اتنا وائرل کیوں ہو رہا ہے؟
یہ دراصل ایکس کا ایسا فیچر ہے جس میں آپ نظر میں آئے بنا اپنے دل کی بات کہہ سکتے ہیں، پاکستان میں اس فیچر کا استعمال سیاسی آراء کے اظہار کیلئے کیا جارہا ہے۔ آپ اس فیچر کو ”ALT“ کے طور پر دیکھ سکتے ہیں۔
”ALT“ (آلٹ) دراصل کسی بھی تصویر کی وضاحت کیلئے لانچ کیا گیا تھا، اگر آپ آلٹ پر کلک کرتے ہیں تو ایک میسیج باکس کھلے گا جس میں آپ تصویر میں دکھائی گئی چیزیں اور حالات ایک ہزار حروف کا استعمال کرتے ہوئے بیان کر سکتے ہیں، اس فیچر کا بنیادی مقصد نابینا یا کمزور بینائی والے افراد کو سہولت فراہم کرنا تھا۔
لیکن پاکستان میں اس کا استعمال دل کی بھڑاس نکالنے یا چھپ کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کیلئے کیا جارہا ہے۔
تاہم، جن افراد کیلئے یہ فیچر بنایا گیا تھا وہ بھی اس سے خوش نہیں ہیں، بی بی سی سے بات کرتے ہوئے 29 سالہ گارڈنر کا کہنا ہے کہ ”کلک ہیئر“ میم نے انہیں محرومی کا احساس دلایا کہ وہ باقی افراد سے الگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ ایک ایسا میم ہے جو صرف بینائی والوں کے لیے بنایا گیا ہے۔‘

Views= (361)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین