’’عظمیٰ، اس اکاؤنٹ کے خلاف ایکشن لینا لازمی ہے‘‘ مریم نواز کی ہیلی کاپٹر ویڈیو شیئرکرنیوالے اکاؤنٹ کیخلاف ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر موجود ”نیا پاکستان“ نامی ایک اکاؤنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے، عظمیٰ بخاری کے وضاحتی اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا،’عظمیٰ اس اکاؤنٹ کے خلاف ایکشن لینا لازمی ہے جو کہ جھوٹ پھیلا رہا ہے، برائے مہربانی سائبر کرائم کو رپورٹ کریں‘۔
آج نیوز کے مطابق ”نیا پاکستان“ کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں مریم نواز، نواز شریف اور مریم اورنگزیب کو ایک ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ’ہیلی کاپٹر میں سفر‘۔
کراچی میں یومیہ 10ہزار سے زائد ٹریفک چالان کٹنے لگے،شہریوں سے کتنی بڑی رقم وصول کی جا رہی ہے؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مریم نواز کے حوالے سے ایک خبر چلی تھی کہ انہوں نے گھر سے دفتر جانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال شروع کردیا ہے، جس کی وزیراعلیٰ پنجاب نے تردید بھی کی تھی۔نیا پاکستان کی یہ پوسٹ اسی سلسلے کی کڑی معلوم ہوتی ہے، جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے لکھا کہ ’اس اکاؤنٹ نے جھوٹ پھیلانے کا وطیرہ بنا لیا ہے، اب قانونی راستہ اختیار کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہا‘۔
عظمیٰ بخاری نے ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ پرائیویٹ جہاز ہے جو الیکشن سے پہلے کیمپین کے لئے استعمال ہوا، یہ اس وقت کا کلپ ہے، امید ہے کہ جھوٹ پھیلانے والے اکاؤنٹس پر کارروائی پر کسی کو اعتراض نہیں ہوگا‘۔

Views= (259)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین