مسلح افراد سکول سے 15 طلبا کو اغواء کرکے لے گئے

افریقی ملک نائیجیریا کے اسکول میں مسلح شخص نے اسلحے کے زور پر 15 طلباء کو اغوا کر لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کی شمال وسطی ریاست اسکوتو میں ہفتے کے روز یہ واقعہ پیش آیا ہے، اسکول کے مالک اور ایک رہائشی کے مطابق اس سے قبل بھی 300 کے قریب طلباء کو شمالی ریاست کڈونا سے اغواء کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکول کے مالک لیمان ابو بکر کا کہنا تھا کہ مسلح شخص نے سکوٹو ریاست کے گاؤں گیدان باکوسو میں داخل ہوا اور ہوائی فائرنگ شروع کر دی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
جبکہ وہ 15 طالب علموں کو اغوا کرنے میں کامیاب رہے جن کی عمریں 15 سے 20 سال تھی، جبکہ کچھ 13 سال کے بھی تھے۔ جبکہ ایک خاتون کو بھی اغوا کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسکول مالک کا کہنا تھا پولیس کی جانب سے تعاون نہیں کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بوکو ہرام تنظیم نے پہلی مرتبہ نائیجیریا میں 200 طلباء کواغوا کیا تھا، جن کا تعلق بورنو ریاست کے اسکول سے تھا۔

Views= (380)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین