بی بی سی کی خاتون میزبان کا فحش اشارہ براہ راست نشر ہوگیا

اپنے کام کے بارے میں بھی ایسا ہی محسوس کرتے ہیں

ٹامازشیفرنکرکے بعد بی بی سی کی ایک خاتون پریزینٹر نے بھی لائیو اسکرین پر فحش اشارہ کرڈالا۔
وائرل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بی بی سی نیوز کی اینکر بلیٹن کے آغاز سے قبل اپنی درمیانی انگلی سے نامناسب اشارہ کررہی ہیں۔
پروگرام کی میوزیکل الٹی گنتی ختم ہونے کے بعد مریم مشیری اسکرین پر آئیں تو انہیں اپنی بھنویں اٹھاتے ہوئے بلند کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بی بی سی نیٹ ورک کے چیف پریزینٹرز میں سے ایک مریم کو جلد ہی احساس ہو گیا کہ وہ لائیو ہیں، وہ فوراً ہی اپنا ہاتھ کھینچتے ہوئے ورس جانسن کے بارے میں شہ سرخیاں پڑھنا شروع کردیتی ہیں۔
انتہائی تیزی سے سنجیدہ رویہ اپنانے والی خاتون پریزینٹر کہتی ہیں، ’لندن سے براہ راست، یہ بی بی سی نیوز ہے‘۔
تاہم ایک علامت کے طور پر جس پر انہیں احساس ہوا ہوگا کہ ان کے ہاتھ کا اشارہ نشر کیا گیا ہے، انہوں نے ’کورونا ورس‘ وبائی مرض کا حوالہ دیتے ہوئے سرخی کے آخر میں لکھا۔
یہ غلطی بدھ کے روز برطانوی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے بی بی سی نیوز کے ورلڈ فیڈ پر ہوئی۔ برطانیہ میں چینل وزیر اعظم کے سوالات دکھا رہا تھا، اس لیے عالمی سامعین نے لندن سے شہ سرخیاں دیکھیں۔
دیکھنے والوں نے اس واقعے آن لائن ردعمل کا اظہار کیا ہے ، کچھ نے تبصرہ کیا کہ اس سے پیشہ ورانہ مہارت کی کمی ظاہر ہوتی ہے جبکہ دوسروں نے مذاقاً کہا کہ وہ اپنے کام کے بارے میں بھی ایسا ہی محسوس کرتے ہیں۔
نازیبا اشارہ کرنے والی بی بی سی پرزینٹر موشیری نے ستمبر میں نایاب نیلے سُپر مون کی مزاحیہ تصویر کشی سے سرخیوں میں جگہ بنائی تھی جب چاند کے واقعے کی ایک تصویر اسکرین پر دکھائے جانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پریزنٹر نے اپنے ہاتھوں کو اوپر اٹھا کر ایک دائرے کی شکل اختیار کی تھی جس کا مقصد پورے چاند کی نشاندہی کرنا تھا۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ، ’مجھے بہت افسوس ہے، میرے پاس آپ کو دکھانے کیلئے کوئی تصویر نہیں ہے‘۔
موشیری فروری میں بی بی سی نیوز چینل کے سرکردہ پریزینٹرز کی ایک نئی لائن اپ کا حصہ قرار دی گئی تھیں۔
جولائی میں برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ وہ ڈیلی گلوبل پروگرام کی ذمہ داری سنبھالیں گی ، جس کی میزبانی وہ اینکرنگ کے ساتھ جاری رکھیں گی۔

Views= (1185)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین