انٹرنیٹ پر وائرل مِیمز میں استعمال ہونے والا میوزک ’موئے مورے‘ کیا ہے؟
Nov 28 2023 | ویب ڈیسک
موئے مورے‘ کا مطلب ’میرا سمندر، وڈیو کو 58 ملین مرتبہ دیکھا جا چکا ہے
انٹرنیٹ پر جب کوئی گانا سپرہٹ ہو جاتا ہے تو پھر اُس کے مِیمز میں استعمال ہونے کے امکانات بھی روشن ہو جاتے ہیں۔
حالیہ دنوں میں بھی ایک ایسا ہی گانا انڈین اور پاکستانی سوشل میڈیا پر مِیمز کی زینت بنا ہوا ہے جس پر دونوں ممالک کے صارفین بھرپور مقدار میں رِیلز، مِیمز اور لطیفے بنا رہے ہیں۔
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گانے کے میمز میں وائرل ہونے کے بعد ابھی تک بہت سے صارفین کو یہ نہیں پتا چل رہا کہ یہ ’موئے مورے‘ آخر ہے کیا۔
سوشل میڈیا پر اس گانے کو ’موئے موئے‘ کے الفاظ سے مِیمز میں استعمال کیا جا رہا ہے تاہم اصل میں اس گانے کے وائرل الفاظ ’موئے مورے‘ کے ہیں۔
موئے مورے اصل میں سربیا سے تعلق رکھنے والی سنگر تِیا دورا کے گانے ’جینم‘ یا ’زینم‘ کے بول ہیں جو کے مِیمز کی زینت بن چکے ہیں۔
یہ گانا سربین زبان کا ہے جس میں ’موئے مورے‘ کا مطلب ’میرا سمندر، میرا سمندر‘ بنتا ہے۔
8 ماہ قبل یوٹیوب پر اپلوڈ ہونے والے تِیا دورا کے اس گانے کو اپنے اصلی ٹائٹل زینم کی بجائے موئے مورے سے پہچان ملی ہے جسے اب تک 5 کروڑ 80 لاکھ (58 ملین) مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
Views= (508)
Join on Whatsapp 1 2