مصنوعی ذہانت نے مشہور تصویری میمز کو ویڈیوز میں تبدیل کردیا

صارفین کی جانب سے ویڈیو کو سراہتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے جا رہے ہیں

مصنوعی ذہانت کی دنیا سےآئے روز کچھ نی کچھ نیا سامنے آی مشہور تصویری میمز کو ویڈیوز میں تبدیل کردیا ہے۔
روزمرہ کی زندگی کے دوران کوئی بھی ایسا واقعہ پیش آئے تو عوام کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے، اور چلبلے صارفین تو اسے پُرمزاح انداز میں تبدیل کر دیتے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرمیمز کی بھرمار ہے جہاں کچھ میمز تصویری تو کچھ ویڈیو کی شکل میں ہوتی ہیں۔
حال میں ہی میں سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مصنوعی ذہانت نے مشہور تصویری میمز کو ویڈیو میں تبدیل کیا جس نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
میمز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکا لڑکی کے ساتھ جارہا ہوتا ہے، تو اس دوران وہ اپنے قریب سے گذرنے والی لڑکی کو پیچھے مڑکر دیکھتا ہے۔
صارفین کی جانب سے ویڈیو کو سراہتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

Views= (626)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین