پاکستانی اداکار وہاج علی کی نیم برہنہ ویڈیو وائرل، مداحوں کی تنقید

یہ پکا عمران ہاشمی بنے گا

پاکستانی شوبز سے وابستہ معروف اداکار وہاج علی کی حالیہ ”نیم برہنہ“ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔
وہاج علی پاکستان کے ایک خوبصورت اور انتہائی ہینڈسم اداروں میں سے ایک ہیں۔
وہ ایک ورسٹائل اداکار ہیں جو 2023 میں بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ”تیرے بن“ میں شاندار پرفارمنس دینے کے بعد مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔
یمنا زیدی کے ساتھ ان کی جوڑی نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے۔
وہاج علی ایک محنتی اور پیشہ ور اداکار ہیں اور انہیں حالیہ دنوں میں بہت زیادہ کام مل رہا ہے۔
آج کل ان کے دو مشہور پروجیکٹس ”میں“ اور ”22 قدم“ ٹی وی اسکرین پر نظر آرہے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ وہ کمرشلز اور مختلف برانڈز کیلئے فوٹوشوٹس بھی کر رہے ہیں۔
اور انہی فوٹو شوٹس کے دوران ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس کے بعد انہیں تنقید کا سامنا ہے۔
وہاج علی کا مشہور کلوتھنگ برانڈ ”مُشک پی کے“ کیلئے آنے والے فوٹو شوٹ سے پہلے ایک کلپ وائرل ہوا، جس میں انہیں بیڈ پر نیم برہنہ لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ”پردے کے پیچھے“ کے منظر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ لیکن اداکار کے اس جرات مندانہ اقدام کو مداحوں کی جانب سے سراہا نہ گیا۔
مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ وہاج علی کی ایسی ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئے۔
مداح کہہ رہے ہیں کہ وہاج علی کو بولڈ فوٹو شوٹ سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ یہ ان کے بس کی بات نہیں۔
ایک مداح نے کہا، ’اگر وہ اس راستے پر چلیں گے تو جلد ہی اپنا زوال دیکھیں گے‘۔
ایک مداح نے لکھا، ’میں نے سوچا، میں جان ابراہم کو انسٹاگرام پر دیکھ رہا ہوں‘۔
ان کے اشتہارات کے انتخاب پر چند لوگوں نے انتہائی سخت تبصرے کیے ہیں۔

Views= (596)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین