سیکنڈ ایئر کی طالبہ نے عمارت سے چھلانگ کیوں لگائی

طالبہ پہلے چھت پر آکر بیٹھی اور پھر روتے روتے نیچے کود گئی

بھارتی طالبہ نے سیکنڈ ایئر کے امتحانات میں ناکامی پر دلبرداشتہ ہو کر عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارت کے شہر پٹنہ میں پیش آیا جہاں طالبہ نے اپنے ہی اپارٹمنٹ کی چھت سے چھلاگ لگادی۔
طالبہ کے جان لیوا انتہائی اقدام کو اپارٹمنٹ کے نیچے کھڑا ایک شخص کیمرے میں محفوظ کرتا رہا۔ نا امید طالبہ پہلے چھت پر آکر بیٹھی اور پھر روتے روتے نیچے کود گئی۔ امتحانات میں ناکامی پر دلبرداشتہ لڑکی جب اپنے اپارٹمنٹ کی چھت پر آئی تو نیچے سے لوگ اسے دیکھ رہے تھے، کئی افراد نے اسے پیچھے جانے کا بھی کہا لیکن لڑکی نے کسی کی نہ سنی۔
طالبہ کے چھلانگ لگاتے ہی ایک شخص نے دوڑ کر اسے بچا لیا۔ اس دوران لڑکی کو کئی چوٹیں آئیں۔ جس کے بعد اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔
یاد رہے کہ بھارت میں نا امیدی پروان چڑھتی جارہی ہے اس سے قبل بھی اہم تعلیمی اداروں میں داخلہ نہ ملنے یا پھر امتحانات میں ناکامی پر خودکشی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

Views= (997)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین

Flag Counter