اداکارہ مہر بانو کا بولڈ ڈانس،ویڈیو وائرل ہو نے پر شدید تنقید کا سا منا
Sep 30 2023 | ویب ڈیسک
پاکستانی معروف اداکارہ مہر بانو امریکی گلوکارہ بیونسے کے گانے پر سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ ڈانس ویڈیو کے سبب ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں۔
ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو"سمیت کئی ڈراموں میں جلوے بکھیرنے والی مہر بانونے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں مغربی لباس پہنے مہارت کے ساتھ انگلش گانے پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ کو اپنی سہیلی کے ہمراہ بیونسے کے ’رینائیسنس ورلڈ ٹوور‘ کانسرٹ میں شرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور اس کانسرٹ کیلئے جاتے ہوئے اداکارہ مختلف مقامات پر رقص کرتی دیکھی جاسکتی ہیں۔
اُن کی جانب سے جاری کی گئی ایک اور ٹرانزیشن ویڈیو میں وہ بیونسے کے گانے پر لپ سنک کرتے نظر آ رہی ہیں جبکہ ویڈیو کے آخر میں مہر بانو نے کانسرٹ کی ویڈیوز بھی شامل کی۔ اداکارہ کے لباس اور رقص کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ مہر بانو آئے دن اپنے بولڈ انداز ، ڈانس اور لباس کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہتی ہیں اور شدید تنقید کا سامنا کرتی ہیں۔
Views= (888)
Join on Whatsapp 1 2