یشما گل کی بولڈ ویڈیو نے ہانیہ کو بھی ’استغفار‘ پڑھنے پر مجبور کردیا
Sep 29 2023 | ویب ڈیسک
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل کے بولڈ لُک نے ان کی ساتھی اور بذات خود بولڈ اداکارہ ہانیہ عامر کو بھی ”استغفار“ پڑھنے پر مجبور کردیا ہے۔
یشما گل اِن دنوں اپنی دوست اور پاکستانی شوبز اسٹار نمرا خان کے ساتھ دبئی میں چھٹیاں گزار رہی ہیں، جہاں سے ان کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تواتر سے جاری کی جا رہی ہیں۔
ان تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں کبھی دنیا کی اونچی عمارت برج خلیفہ پر موجود دلفریب مقام سے لطف اندوز ہوتے تو کبھی نمرا خان کے ساتھ اسکائی ڈائیونگ کرتے دیکھا گیا۔
ان تمام تصاویر اور ویڈیوز کے بعد اداکارہ یشما گل نے ایک ویڈیو جاری کی، جس نے کئی صارفین سمیت اداکارہ ہانیہ عامر کو بھی استغفار پڑھنے پر مجبور کردیا۔
یشما گل نے جو ویڈیو جاری کی اس میں انہیں سیاہ ٹراؤزر کے ساتھ سبز سلیو لیس کراپ ٹاپ زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس کے ساتھ انہوں نے اپنے بال کُھلے ہوئے رکھے اور کانوں میں بڑی گول بالیاں پہنی ہوئی تھیں اور ایک ادا کے ساتھ چلتی ہوئی پوز کر رہی تھیں۔
پوسٹ پر جہاں کئی دل جلوں نے منفی تبصرے کیے وہیں اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ”استغفار“ کہہ ڈالا۔
یہاں یہ واضح نہیں کہ انہوں نے تنقید کے طور پر ”استغفار“ لکھا یا ازراہ مذاق۔
ہانیہ کے تبصرے پر یشما گل نے بھی ردعمل دیتے ہوئے شرماتے بندر والے اموجی کے ساتھ ”آئی لو یو ٹو“ لکھا۔
Views= (738)
Join on Whatsapp 1 2